وزیر اعظم کی وزارت مذہبی امور و بین ہم آہنگی کوحج 2017ء کیلئے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت
یک لاکھ 43ہزار 368 پاکستانیوں کی بجائے ایک لاکھ 89ہزار 210پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کرینگے ،ْوزیر اعظم کو بریفنگ حکومت پاکستان وزارت مذہبی امور کی ہر ممکن معاونت کرے گی ،ْنواز شریف
جمعرات 9 مارچ 2017 19:14
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات نے گزشتہ تین سالوں کے دروان بہتری محسوس کی ہے۔
وزیراعظم کو بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ سالانہ حج معاہدہ 2017ء کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرم شریف کی توسیع کی وجہ سے 2013ء میں حج کوٹے میں جو کمی کی گئی تھی وہ ختم کردی گئی ہے اس طرح ایک لاکھ 43ہزار 368 پاکستانیوں کی بجائے ایک لاکھ 89ہزار 210پاکستانی رواں سال فریضہ حج ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رہائشی عمارت ‘ ٹرانسپورٹ ‘ کیٹرنگ سمیت تمام دیگر سہولیات کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے کہ موجودہ آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کے حج کوٹے میں 15فیصد مزید اضافہ کیا جائے۔وزیراعظم محمد نوازشریف نے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کی کہ ہوائی اڈے ‘ منیٰ ‘ عرفات اور مزدلفہ میں دیگر عام سہولیات سمیت تین وقت کا کھانے کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان وزارت مذہبی امور کی ہر ممکن معاونت کرے گی تاکہ اللہ کے مہمان فریضہ حج کی ادائیگی آرام اور سکون کے ساتھ ادا کرسکیں۔وزارت مذہبی امور اپنی ذمہ داریاں نہ صرف سرکاری فریضہ بلکہ سب سے بڑھ کر اسے مذہبی فریضہ سمجھے۔وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وزیراعظم کو بتایا کہ سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی تعداد 2013ء میں 86919 تھیں جو 2016ء میں بڑھ کر 2,80,617 ہوگئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں میں 300 فیصد تک اضافہ عوام کی طرف سے حج انتظامات پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔اجلاس میں اس بات کی بھی منظوری دی گئی کہ گزشتہ 7سالوں کے دوران سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کرنے والے حج 2017ء کے لئے درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔ اجلاس میں وزیراعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد ‘ سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چوہدری اور وزارت مذہبی امور کے دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٰآئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جولائی میں ہونے کا امکان ہے، محمد اورنگزیب
-
نان بائی ویلفیئرایسوسی ایشن نے روٹی، نان کے سرکاری نرخ کو چیلنج کردیا
-
جنرل ر قمر باجوہ نے نوازشریف کو باہر میں بھیجنے میں سہولتکاری کی تھی
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی
-
جب گندم کی قلت ہوگی تو پھر روٹی 16 کی بجائے 30 روپے سے اوپر جائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.