شانگلہ کے پہاڑوں پر برفباری اور بارش ،سردی میں شدید اضافہ

برف باری اورموسلادھاربارشوں سے میں سڑکوں پرہونے والی سلائیڈنگ سے ٹریفک متاثر

جمعرات 9 مارچ 2017 18:55

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2017ء) شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں دو روز کے وقفے کے بعد ہلکی بارش جبکہ بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے ، نئے بارش اور برف باری سے وادی شانگلہ میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ،برف باری اورموسلادھاربارشوں سے مین سڑکوں پرہونے والی سلائیڈنگ سے ٹریفک متاثر ۔

نیشنل ہائی وے اتارٹی اور محکمہ ورکس شانگلہ منظر عام سے غائب۔مین سڑکوں پر ملبہ پڑنے سے ٹریفک میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

سردی کی شدت میں اضافہ سوختی لکڑی کی قیمت میں نمایا اضافہ ہوگیا ہے۔ شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب سے شروع ہونے والی موسلادھار بارش اور تیز سرد ہواوں نے موسم کو مزید سرد کر دیا ہے، موسلادھار بارش کے ساتھ بارف باری بھی ہوئی ۔جمعرات کے روز بارشوں اور پہاڑوں پربرف باری کے سلسلے جاری رہیں ،موسم سرما کے برف باری اور بارشوں سے ہونے والی سلائیڈنگ کا ملبہ بھی جوںکے توں پڑا ہوا ہے ،این ایچ اے اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو منظر عام سے غائب سڑکوں کی حالت غیر مناسب ہے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہی

متعلقہ عنوان :