آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا کابل ہسپتال پرحملے پراظہارافسوس

آرمی چیف نےہرقسم کی مددفراہم کرنےاورزخمیوں کےپاکستان میں علاج کی پیشکش کی،افغان سفیرنے شکریہ اداکیا،آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 9 مارچ 2017 17:29

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا کابل ہسپتال پرحملے پراظہارافسوس
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09مارچ2017ء) : چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کابل ہسپتال پرحملے پراظہارافسوس کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکے ٹویٹ کے مطابق سینئرملٹری آفیسرنے افغان سفیرکوٹیلی فون کیا۔

(جاری ہے)

جس میں آرمی چیف نے افغانستان مین کابل ہسپتال پرحملے پراظہارافسوس کیا۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ہرقسم کی مددفراہم کرنے اور زخمیوں کے پاکستان میں علاج کی پیشکش بھی کی۔افغان سفیرنے آرمی چیف کے بیان کوسراہا،اورشکریہ بھی اداکیا۔