القاعدہ کا امریکا کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں اپنے دو یمنی ارکان کی گرفتاری کا اعلان

جمعرات 9 مارچ 2017 18:42

صنعاء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) یمن میں شدت پسند تنظیم القاعدہ نے امریکا کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں اپنے دو ارکان کی گرفتاری کا اعلان کیاہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ایجنسی نے قبائلی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ دونوں افراد کو آبین صوبے میں پکڑا گیا جہاں گزشتہ چند روز کے دوران امریکی بم باری میں القاعدہ کے متعدد ارکان ہلاک ہوچکے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ گرفتار افراد کو اسی صوبے کے ضلعے مودیہ منتقل کر دیا۔ امریکا نے گزشت ہفتے میں جنوبی صوبوں آبین اور شبوہ کے علاوہ وسطی صوبے البیضاء میں تنظیم کے ٹھکانوں پر کم از کم 40 حملے کیے۔

متعلقہ عنوان :