اڑی واقعہ:بےگناہ لڑکوں کوکل واہگہ بارڈرپرپاکستانی حکام کےحوالےکردیاجائیگا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 9 مارچ 2017 17:12

اڑی واقعہ:بےگناہ لڑکوں کوکل واہگہ بارڈرپرپاکستانی حکام کےحوالےکردیاجائیگا
نئی دلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09مارچ2017ء): اڑی حملے میں بے گناہ دونوں لڑکوں کوکل صبح واہگہ بارڈرپرپاکستانی حکام کے حوالے کر دیا جائیگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اڑی واقعے میں ملوث دونوں پاکستانی طالبعلم لڑکوں کوبے گناہ قراردیاگیاہے۔ جس پربھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن عبدالباسط اور بھارتی سیکرٹری خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرملاقات میں دونوں لڑکوں کی حوالگی سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔

دونوں پاکستانی لڑکوں کی واہگہ بارڈر پرحوالگی کے وقت دونوں ممالک کے ہائی کمیشن کے حکام بھی موجود ہونگے۔ تاہم پاکستانی ہائی کمیشن نے بچوں کی سفری دستاویزات آج مہیاکردی ہیں۔ واضح رہے مظفرآبادکے رہائشی دونوں بچے فیصل حسین اور احسن خورشیدغلطی سے سرحدپارکرگئے تھے۔ بھارت نے بچوں تک قونصلر رسائی 29 نومبر2016 کو دی تھی۔