اسسٹنٹ کمشنر پتو کی کا ٹیم کے ہمراہ شا دمان کالونی پتو کی میں جعلی مشروبات تیا ر کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ

مختلف برانڈ کی سینکڑوں بوتلیں برآمد فیکٹری سیل کر دی گئی ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 9 مارچ 2017 18:38

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2017ء)اسسٹنٹ کمشنر پتو کی کا ٹیم کے ہمراہ شا دمان کالونی پتو کی میں جعلی مشروبات تیا ر کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مختلف برانڈ کی سینکڑوں بوتلیں برآمد فیکٹری سیل کر دی گئی تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرپتو کی شاہ رخ خاں نیا زی کو خفیہ اطلا ع ملی کہ شادمان کا لو نی پتو کی میں عبداالجبا ر نامی شخص نے مشروبات تیا ر کرنے والی جعلی فیکٹری لگا رکھی ہے اور یہا ں پر مختلف برانڈ جن میں صندل ، الا یچی ، انار ، جام شیریں ، با دام اور دیگر ناموں سے جعلی مشروبات تیا ر کر کے پتو کی سمیت دیگر شہروں میں سپلا ئی کیے جا رہے ہیں جس سے مختلف بیما ریاں پھیل رہی ہیں جس پر اسسٹنٹ کمنشر پتو کی شاہ رخ خاں نیا زی نے محکمہ صحت کی ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مارا تو جعلی مشروبات تیا ر کرنے کا دھندا جا ری تھا اور سینکڑوں کی تعداد میں مشروب تیا ر کر کے بوتلیں پیک کی جا رہی ہیںتھی ۔

(جاری ہے)

چھا پہ کے دوران فیکٹری کاملک عبد الجبار موقع سے فرار ہو نے میں کامیا ب ہو گیا تاہم اسسٹنٹ کمشنر پتو کی کے حکم پر فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ہے اور سٹی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔