ایڈیشنل سیشن جج کے ساتھ بدتمیزی کے الزام میں ملوث تین وکلا ء کو جواب پیش کرنے کا آخری موقع

جمعرات 9 مارچ 2017 18:36

لاہور۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے ایڈیشنل سیشن جج کے ساتھ بدتمیزی کرنے کے الزام میں ملوث تین وکلا ء کو جواب پیش کرنے کا آخری موقع دے دیا ہے، جسٹس سید کاظم رضا شمسی کی سربراہی میں فل بینچ نے کیس کی سماعت کی، ایڈیشنل سیشن جج عرفان انجم کے ساتھ بدتمیزی کے الزام میں ملوث تینوں وکلا ء عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے مہلت کے باوجود وکلا ء کی جانب سے جواب پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کی کرتے ہوئے تینوں وکلاء کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دے دیا اور مزید سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :