سندھ کے شہروں ،ْ گوٹھوں ،ْدیہاتوں کو پنجاب کے شہروں سے بھی بہتر بنائینگے ،ْوزیر اعظم

مسائل حل کر نا صوبائی حکومت کا کام ہے ،ْ کوئی اور سندھ کے عوام کی محرومیوں کو دو ر نہیں کریگا تو ہم کرینگے ،ْ عبد الطیف بھٹائیؒ اور لعل شہباز قلندرؒ کی دھرتی کی پیاس بجھائیں گے ،ْکراچی کو بھی خوبصورت بنائینگے ،ْ سجاول ،ْ ٹھٹھہ اور ٹندو محمد خان میں ہیلتھ کارڈ سکیم شروع کرینگے ،ْ ملک میں بجلی کی صورتحال بہتر ہورہی ہے ،ْ ٹھٹھہ میں جلسے سے خطاب ٹھٹھہ میں 500بستروں کے ہسپتال کے قیام ،ْ ٹھٹھہ ،ْ سجاول کیلئے سوئی گیس کی فراہمی کا اعلان ٹھٹھہ ،ْ سجاول اور بدین میں سمندری کٹائو کو روکنے کیلئے بند تعمیر ہوگا ،ْ کیٹی بندر کیلئے پچاس کروڑ روپے کا اعلان گلی محلوں میں پانی کی نکاسی ،ْ گلیوں کو پختہ کر نے اور پینے کے صاف پانی کیلئے دونوں اضلاع کیلئے 20،ْ20کروڑ روپے کااعلان

جمعرات 9 مارچ 2017 18:27

سندھ کے شہروں ،ْ گوٹھوں ،ْدیہاتوں کو پنجاب کے شہروں سے بھی بہتر بنائینگے ..
ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سندھ کی تعمیرنو کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبے کے شہروں ،ْ گوٹھوں اور دیہاتوں کو پنجاب کے شہروں سے بھی بہتر بنائینگے ،ْ مسائل حل کر نا صوبائی حکومت کا کام ہے ،ْ کوئی اور سندھ کے عوام کی محرومیوں کو دو ر نہیں کرینگے تو ہم کرینگے ،ْ عبد الطیف بھٹائی اور لعل شہباز قلندر کی دھرتی کی پیاس بجھائیں گے ،ْکراچی کو بھی خوبصورت بنائینگے ،ْ سجاول ،ْ ٹھٹھہ اور ٹندو محمد خان میں ہیلتھ کارڈ سکیم شروع کرینگے ،ْ ملک میں بجلی کی صورتحال بہتر ہورہی ہے ۔

جمعرات کو یہاں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ ٹھٹھہ میں آکر بہت خوشی ہورہی ہے ۔نواز شریف نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جتنی خوشی آپ کو ہورہی ہے اس سے ڈبل خوشی مجھے ہورہی ہے انہوںنے مسکراتے ہوئے کہا کہ خوشی میں ہوا چل رہی ہے اور جھنڈے بھی لہرا رہے ہیں آپ کے چہروں پر خوشی کی لہر دیکھ رہا ہوں ،ْمجھے شیرازی بھائیوں نے بلایا ہے میرے بھائی مجھے بہت دیر سے بلا رہے ہیں میں پہلے آنا چاہتا تھا مگر آج آپ کی خدمت میں حاضر ہوں آپ کی محبت کے جذبے کو محبت کے جذبے سے جواب دے رہا ہوں ،ْانشاء اللہ میں محبت اور دوستی کا رشتہ نبھائونگا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہاکہ یہاں اتنی خوشی ہے تو پھر کیوں نہ آپ سے محبت اور پیار کروں اور دوستی نبھائوں ۔شیرازی بھائیوں نے جوباتیں کی ہیں وہ صوبائی معاملات ہیں تاہم وفاقی حکومت تمام مسائل کے حل کا وعدہ کررہی ہے یہ سارا معاملہ صوبوں کو حل کر نا چاہیے چونکہ یہ مسائل حل نہیں ہوئے مسائل کے حل کیلئے ہر طرح سے حاضر ہوں ۔شیرازی صاحب نے بڑی امیدیں لیکر مطالبے کئے ہیں یہ ٹھٹھہ ،ْ سجاول کے مسائل ہیں یہ آپ کے مسائل ہیں تو پھر میرے بھی مسائل ہیں اللہ نے مجھے وزیر اعظم بنایا ہے تو مسائل کو حل کر کے دم لونگا ،ْہم انشاء اللہ سندھ کی تعمیر نو کرینگے ۔

آپ کے زخموں پر مرحم رکھیں گے سندھ کے دیہاتوں ،ْ گوٹھوں ،ْ قصبوں کو ایک نیا ولولہ دینگے ،ْ سند ھ کے کونوں کونوں میں تازہ ہوا چلے گی انشاء اللہ بجلی دینگے ،ْ پانی دینگے ،ْ سڑکیں دینگے ،ْ موٹر ویز دینگے انشاء اللہ سند ھ کی محرومیوں کو دور کر نے کا عزم کیا ہے کوئی اور محرومیوں کو دور نہیں کریگا تو ہم کرینگے انہوںنے کہاکہ عبد الطیف بھٹائی اور لعل شہباز قلندر کی دھرتی کی پیاس بجھائیں گے سندھ کے شہروں ،ْ گوٹھوں ،ْ سندھ کے دیہاتوں کو پنجاب کے شہروں سے بھی بہتر بنائینگے انہوںنے کہاکہ یہ کام مشکل ہے لیکن آپ میرے ساتھ ہیں اور میں آپ کے ساتھ ہوں ملکر سندھ کی تعمیر کرینگے ،ْانشاء اللہ کراچی کو بھی خوبصورت بنائینگے میں اللہ تعالیٰ کے فضل وکر م سے کچھ لیکر آیا ہوں ۔

وزیر اعظم نے کہاکہ ہیلتھ کارڈ پنجاب ،ْ بلوچستان ،ْ آزاد کشمیر ،ْ فاٹا ،ْ گلگت بلتستان میں شروع کیا جا چکا ہے لیکن سندھ اور خیبر پختو نخوا نے کہا ہے کہ یہ کام ہم خود کرینگے ،ْوفاقی حکومت کو کہا ہے کہ صوبے والے کام صوبائی حکومت کریگی ہم نے کہاکہ یہ غریب لوگوں کا کام ہے ،ْ ہیلتھ کارڈ کیا چیز ہے اگر کسی غریب آدمی کے پاس ہوتا ہے تو وہ ہسپتال میں پیش کر تا ہے جس کے مطابق اس کا فری علاج کیا جاتا ہے ،ْ ہیلتھ کارڈ کی بہت ڈیمانڈ دیکھی ہے صوبائی حکومت کو ہمیں کہناچاہیے تھا کہ ہم بھی اپنا حصہ ڈالیں گے مگر آپ بھی یہ کام شروع کر دینگے انہوںنے کہاکہ غریب لوگ علاج کرانے کی طاقت نہیں رکھتے ،ْ گھر بک جاتے ہیں ،ْ جائیداد بک جاتی ہے ،ْ علاج کے پیسے پورے نہیں ہوتے ،ْ خدانخواستہ کوئی دل ،ْ گردوں کی بیماری اور کینسر کی بیماری میں مبتلا ہو جائے تو غریب آدمی علاج نہیں کراپاتا ،ْ لوگوں کو علاج کیلئے گھر بیچنا پڑتا ہے ،ْ قرضے لینا پڑتے ہیں ،ْ پھر قرضے ادا نہیں ہوتے ،ْ آمدن نہیں ہے تو لوگ کہاں سے قرضے واپس کرینگے ،ْ لوگ مجبور ہو جاتے ہیں ،ْ آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں ہم نے ہیلتھ کارڈ سکیم شرو ع کی ہے ۔

اچھا نہیں لگتا ہے کہ صوبائی حکومت کہے کہ ہم حصہ نہیں ڈالیں گے ،ْٹھٹھہ میں اعلان کررہا ہوں کہ صوبائی حکومت حصہ ڈالتی ہے یا نہیں ،ْ ہم ٹھٹھہ کے لوگوں کو ہیلتھ کارڈ جاری کریں گے اور میں خود کارڈ جاری کر نے کیلئے آئونگا ۔وہ ایسا کارڈ ہے اگر کوئی غریب آدمی ہسپتال گیا تو علاج سے کوئی انکار نہیں کریگا اس میں سجاد اور ٹنڈو محمد خان بھی شامل ہیں جب ہم یہاں آگئے ہیں تو ٹھٹھہ ،ْ سجاول اور ٹنڈو محمد خان برابر ہیں میں یہ سب کچھ خدا کو راضی کر نے کیلئے کررہا ہوں اس موقع پر وزیر اعظم نے کہاکہ ٹھٹھہ کیلئے 500بستر والا ہسپتال تعمیر کیا جائیگا یہ پچاس بیڈ والا نہیں 500بیڈ والا ہسپتال ہے اتنے بڑے ہسپتال پشاور ،ْ کراچی اور لاہور کو نہیں ملتے ۔

انہوںنے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے سرکاری ہسپتالوں اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج ہوگا آپ کیلئے میری خدمات حاضر ہیں ،ْمخلصانہ جذبہ لیکر آیا ہوں ،ْ آپ کے مسائل حل کر نے کیلئے حاضر ہوا ہوں ،ْ انہوںنے کہاکہ بجلی کے بل ضرور ادا کئے جائیں اگر کہیں بل ادا نہیں ہوتے تو اس کی سزا بل ادا کر نے والوں کو بھی ملتی ہے آج کل ملک میں بجلی کی صورتحال بہتر ہوتی جارہی ہے ،ْ 2013میں بجلی کا برا حال تھا آج بہت بہتر صورت حال ہو چکی ہے انہوںنے کہاکہ ان علاقوں میں بہتری کم ہے جہاں لوگ بل ادا نہیں کرتے ۔

اس موقع پر سجاول ،ْ ٹھٹھہ کیلئے گیس کا اعلان کرتا ہوں اس پر 110کروڑ روپے خرچ ہونگے یہ ٹھٹھہ کے عوام پر قربان ہیں یہ ہمارا فرض ہے اور آپ کا حق ہے یہ آپ پر احسان نہیں ہے ایک وزیر اعظم کا فرض ہے ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سمندر کے کٹائو کی وجہ سے زرعی زمینیں سمندر کی نذر ہورہی ہیں یہ صوبائی حکومت کا معاملہ ہے لیکن ہم سمجھتے ہیں اس معاملے کو فوری حل ہو ناچاہیے اس میں ایک لمحہ کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے ،ْ ٹھٹھہ ،ْ سجاول اور بدین میں کٹائو کو روکنے کیلئے پوٹیشنل بند تعمیر کیا جائیگا یہ منصوبہ آپ کی زمینوں کو سمندر کے پانی سے محفوظ کر دیگا اس کی فزیبلٹی کی سٹڈی کیلئے حکم جاری کر دیا ہے جب رپورٹ آئے گی تو کام شروع کر دینگے انہوںنے کہاکہ کیٹی بندر منصوبے کیلئے نیشنل ہائی وے کو حکم جاری کر دیا ہے انہیں کہا گیا ہے کہ جتنی بھی انتظامی اور عدالتی رکاوٹیں ہیں دور کر کے منصوبے کو مکمل کیا جائے ،ْ منصوبے کی تکمیل کیلئے 50کروڑ روپے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے ہیں ضلع ٹھٹھہ اور سجاول میں پچاس کلو میٹر دیہاتی سڑکوں کیلئے رقم فراہم کی جارہی ہے اس کے فیصلے ملکر کرینگے ،ْ گلی محلوں میں پانی کی نکاسی ،ْ گلیوں کو پختہ کر نے اور پینے کے صاف پانی کیلئے دونوں اضلاع کیلئے 20،ْ20کروڑ روپے کااعلان کرتا ہوں ۔

وزیر اعظم نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو معلوم ہے کہ موٹر وے بن رہا ہے ،ْ کراچی سے حیدر آباد تک موٹر وے تقریباً تیار ہو چکا ہے پھر سکھر جائیگا اور اس کے بعد ملتان جائیگا اس کی تعمیر شروع ہو چکی ہے پھر ملتان سے پشاور جائیگا پھر آپ لاہور ،ْ اسلام آباد جائینگے یہ موٹر وے غریبوں اور امیروں کیلئے ہے انہوںنے کہاکہ سڑکیں آئیں گی ،ْ بجلی آئے گی ،ْ پانی آئیگا تو پھر یونیورسٹی بھی آئیگی پہلے بنیادی ضرورتیں پوری ہونی چاہئیں ہیلتھ کارڈ کیلئے سروے کرایا جائیگا جس پر چند ماہ لگیں گے جیسے ہی انشاء اللہ سروے ہو جائیگا میں کارڈ لیکر خود آئونگا اور سب کو تقسیم کرائونگا مجھے یقین ہے کہ اسی پیار کے ساتھ مجھے پھر بھی ملو گے ۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے مریض شہری کا علاج سر کاری خزانے سے کرانے کا اعلان کیا وزیر اعظم نے ٹھٹھہ کے 250دیہاتوں کیلئے بجلی کی فراہمی کا بھی اعلان کیا ۔