پیپلزپارٹی دوسال کیلئےفوجی عدالتوں کی مدت پرراضی ہوگئی،اسحاق ڈار

پیپلزپارٹی فوجی عدالتوں میں سیشن جج کوشامل کرنےکےمطالبےسےبھی دستبردارہوگئی،وزیرقانون فوجی عدالتوں کےبل کامسودہ تیارکرینگے،ایوان میں ترمیم لانےکاہرپارٹی کاحق ہے۔وفاقی وزیرخزانہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 9 مارچ 2017 16:52

پیپلزپارٹی دوسال کیلئےفوجی عدالتوں کی مدت پرراضی ہوگئی،اسحاق ڈار
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09مارچ2017ء): وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے واضح کیاہے کہ پیپلزپارٹی دوسال کیلئے فوجی عدالتوں کی مدت پرراضی ہوگئی ہے۔ وزیرقانون فوجی عدالتوں کے بل کامسودہ تیارکرینگے، قانون شہادت پرکوئی اعتراض نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی فوجی عدالتوں میں سیشن جج کوشامل کرنےکےمطالبےسےدستبردارہوگئی۔ اسحاق ڈارنے کہا کہ ایوان میں ترمیم لانے کاہرپارٹی کاحق ہے۔کل فوجی عدالتوں کے قیام کابل پیش کردیاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ آج طے ہواہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق حکومت کی جانب سے کل ایوان میں 2بل کیے جائیں گے۔ ایک بل کے تحت آئینی ترمیم اور دوسرے میں آرمی ایکٹ میں ترمیم شامل ہے۔