پاکستان نے کنٹرول لائن پردہشت گردوں کی نقل و حرکت کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

دہشت گردوں کی نقل و حرکت سے متعلق بھارت کے پاس کوئی ثبوت ہے،پاک افواج

جمعرات 9 مارچ 2017 18:18

پاکستان نے کنٹرول لائن پردہشت گردوں کی نقل و حرکت کا بھارتی دعویٰ مسترد ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2017ء) پاکستان نے کنٹرول لائن پردہشت گردوں کی نقل و حرکت کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور بھارتی فوجی حکام کا ہاٹ لائن پررابطہ ہوا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے بھارتی دعوے میں کوئی حقیقت نہیں ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ایم اوز کے رابطے میں پاکستان کی طرف سے مطالبہ کیا گیا کہ اگردہشت گردوں کی نقل و حرکت سے متعلق بھارت کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ بھارت پاکستان کو پیش کرے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کا معاملہ بھی اٹھایا اور بھارتی حکام سے شدید احتجاج کیا۔واضح رہے کہ بھمبر اور راجوڑی سیکٹر پر جمعرات کی علی الصبح بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی تھی ۔