Live Updates

پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کے لیے تیاریاں تیز کر دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 مارچ 2017 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مارچ 2017ء) : پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کے لیے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے انتخابی حلقوں کے حوالے سے جدید سافٹ وئیر تیار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ سافٹ وئیر یوسی سطح تک مکمل تجزیے سمیت حلقے میں برادری اور گذشتہ الیکشن میں ووٹ اور قبولیت سے متعلق بھی مکمل تجزیے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ سافٹ وئیر 272قومی انتخابی حلقوں پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔اس سافٹ وئیر پر گذشتہ 5 ماہ سے کام جاری تھا۔ پاکستان تحریک انصاف نے یہ سافٹ وئیر ڈپٹی سیکرٹری جنرل عثمان ڈار کی سربراہی میں 10 رکنی آئی ٹی ٹیم سے تیار کروایا۔ جہانگیر ترین آئندہ ہفتے اس سافٹر وئیر کو پارٹی چئیر مین کے سامنے پیش کر کے انہیں بریف کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات