لاپتہ افراد کیس ،سندھ ہائی کورٹ نے ظفر اللہ کی بازیابی کیلئے ایس ایس پی ساؤتھ کو مقرر کردیا

جمعرات 9 مارچ 2017 17:04

لاپتہ افراد کیس ،سندھ ہائی کورٹ نے ظفر اللہ کی بازیابی کیلئے ایس ایس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر لاپتہ شہری ظفراللہ کا پتہ لگانے کے لیے ایس ایس پی سائوتھ کو مقرر کردیا ہے۔جمعرات کوسندھ ہائیکورٹ کی دورکنی بیئنچ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوارن سماعت درخواستگذار ظفراللہ کے والد نے موقف اختیار کیا کہ میرا بیٹا ظفراللہ گزشتہ سال سے لاپتہ ہے سہراب گوٹھ سے اسے سادہ لباس اہلکار اپنے ہمراہ لے گئے درخواستگذار نے اپنے موقف میں مزید کہا کہ پولیس تھانوں کے چکر کاٹتے ہے مگر بچے کا پتہ نہیں چلتا ۔

عدالت سے استدعا ہے کہ میرے بیٹے ظفراللہ کا پتہ چلانے کے لئے ایس ایس پی رینک کا افسر تعینات کیا جائے ۔بعدازاں عدالت نے محکمہ داخلہ کے افسر پر برہمی کا اظہار کرتے کہا کہ سیکریٹری داخلہ کیا کر رہے ہیں لگتا ہے سیکریٹری داخلہ کو زاتی طور پر طلب کرنا پڑے گا۔ عدالت نے لاپتہ افراد کے لئے محکمہ داخلہ کو کام تیز کرنے کا حکم دے دیا جب کہ لاپتہ شہری ظفراللہ کا پتہ چلانے کے لئے عدالت نے ایس ایس پی سائوتھ کو تعینات کرنے کا حکم دیتے سماعت 6 اپریل تک کے لئے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :