جاپان میں 6 سال قبل سونامی سے تباہ ہو نے والے فو کو شیما ایٹمی بجلی گھر کے متا ثرین نے مکانات بنانا شروع کر دیئے

جمعرات 9 مارچ 2017 16:45

ٹو کیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) جاپان میں سونامی سے 6 سال قبل تباہ ہو نے والے فو کو شیما ایٹمی بجلی گھر کے متا ثرین نے بتدریج علاقہ میں اکا دکا مکانات بنانے شروع کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سمندر کے ساحلی قصبہ نیمی میں فو کو شیما ایٹمی بجلی گھر تباہ ہو نے کے 6 سال بعد بھی اس قصبہ کی رونقیں مکمل طور پر بحال نہیں ہو سکیں اور قصبہ میں ابھی تک بجلی بھی دوبارہ بحال نہیں ہو سکی جبکہ قصبہ کی چند دکانات بھی اندھیرے میں ڈوبی رہتی ہیں ۔

تاہم اس قصبہ کے 21500 رہائشیوں میں سے سینکڑوں مکینوں نے مکانات دو بارہ تعمیر کرنے شروع کر دیئے ہیں جس سے اس قصبہ کی رونقیں دو بارہ بحال ہو نے کی امید پیدا ہو گئی ہے ۔ واضح رہے کہ 2011 ء میں فو کو شیما ایٹمی پلا نٹ زلزلہ کے سونا می طوفان سے تباہ ہو گیا تھا جس پر اس علاقہ کے تمام مکین تابکاری کے خطرہ کے باعث فوری طور پر یہ علاقہ خالی کر گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :