بھارت ہوش کے ناخن لے‘ اسے چھیڑ چھاڑ الٹی پڑ سکتی ہے،خواجہ آصف

جمعرات 9 مارچ 2017 16:40

بھارت ہوش کے ناخن لے‘ اسے چھیڑ چھاڑ الٹی پڑ سکتی ہے،خواجہ آصف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مارچ2017ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت ہوش کے ناخن لے‘ اسے چھیڑ چھاڑ الٹی پڑ سکتی ہے‘ بھارت کو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں‘ مقبوضہ کشمیر میں دہشت کی تاریخ رقم کرنے والے الزام لگا رہے ہیں‘ الزام لگانے والے خود دہشت گردی میں ملوث رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بھمبر سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے معاملے پر اپنے ردعمل میں خواجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نتیجہ خیز مرحلے میں ہے۔ بھارت ہوش کے ناخن لے چھیڑ چھاڑ الٹی پڑ سکتی ہے بھارت کو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں مقبوضہ کشمیر میںدہشت کی تاریخ رقم کرنے والے الزام لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الزام لگانے والے خود دہشت گردی میں ملوث رہے ہیں۔