یمن میں القاعدہ کا امریکہ کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں اپنے 2ارکان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

جمعرات 9 مارچ 2017 15:35

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مارچ2017ء) یمن میں القاعدہ نے امریکہ کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں اپنے 2ارکان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق یمن میں القاعدہ تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنی2 ارکان کو امریکا کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ یمنی قبائلی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ دونوں افراد کو ابین صوبے میں پکڑا گیا ، صوبے کو گزشتہ چند روز کے دوران امریکی بم باری کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے واضح کیا یمن میں " قاعدہ الجہاد فی شبہ جزیرہ العرب" تنظیم نے جاسوسی کے الزام میں اپنے دو ارکان کو منگل کی شام ابین صوبے کے علاقے موجان سے گرفتار کیا اور پھر انہیں اسی صوبے کے ضلعے مودیہ منتقل کر دیا۔امریکا ابین صوبے میں اس تنظیم کے ٹھکانوں کو شدید بم باری کا نشانہ بنا رہا ہے جس کو واشنگٹن حکومت دنیا بھر میں القاعدہ تنظیم کی خطرناک ترین شاخ شمار کرتی ہے۔یاد رہے کہ امریکا نے گزشتہ صرف ایک ہفتے میں جنوبی صوبوں ابین اور شبوہ کے علاوہ وسطی صوبے البیضا میں تنظیم کے ٹھکانوں پر کم از کم 40 حملے کیے۔

متعلقہ عنوان :