ماس گراٹ سخت گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت سے بھر پور کئی کٹائیاں دینے والا چارہ ہے، ماہرین زراعت

جمعرات 9 مارچ 2017 15:10

فیصل آباد۔9 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ ماس گرا ٹ سخت گرمی برداشت کرنے کی صلاحیت سے بھر پور کئی کٹائیاں دینے والا غذائیت سے بھر پور اور زود ہضم چارہ ہے جس کی کاشت کے ذریعے مویشیوں کی چارے کی مطلوبہ ضروریات بآسانی پوری کی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوںنے بتا یا کہ مئی اور جون کے مہینوں میں اکثر مویشیوں کیلئے سبز چارے کی کمی ہو جاتی ہے جسے ماس گراٹ ، اگیتی مکئی اور سدا بہار کی فصل کے ذریعے پورا کیا جا سکتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ ماس گراٹ کی کاشت کیلئے بھاری میرا زمین کا انتخاب کیا جائے اور پہلا پانی کا شت کے فوراً بعد لگاتے ہوئے بعد میں فصل کی ضروریات اور موسمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے آبپاشی کی جائے تاکہ بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :