عمران فاروق قتل کیس ،ْ ملزمان کے خلاف دائر مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست مسترد

آئندہ سماعت میں ملزمان پرفرد جرم عائد کی جائے گی، کیس کی سماید سماعت 15 مارچ کو ہوگی

جمعرات 9 مارچ 2017 14:56

عمران فاروق قتل کیس ،ْ ملزمان کے خلاف دائر مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2017ء) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس میں ملزمان کے خلاف دائر مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی ،ْسماعت کے دوران عدالت نے کیس میں شامل دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کیلئے ملزمان کی درخواست مسترد کردی۔ آئندہ سماعت میں ملزمان پرفرد جرم عائد کی جائے گی، کیس کی سماید سماعت 15 مارچ کو ہوگی۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں عمران فاروق قتل کیس کی سماعت ہورہی ہے تاہم 2 برس سے زائد وقت گزرنے کے باوجود اب تک ملزمان پرفرد جرم بھی عائد نہیں ہوسکی۔

متعلقہ عنوان :