ٹھٹھہ: وزیر اعظم کے جلسہ گاہ سے 4مشکوک افغانی باشندے گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 مارچ 2017 14:39

ٹھٹھہ: وزیر اعظم کے جلسہ گاہ سے 4مشکوک افغانی باشندے گرفتار
ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مارچ 2017ء) : وزیر اعظم نواز شریف آج ٹھٹھہ پہنچے جہاں وہ ایک بڑے جلسے سے خطاب کریں گے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی آمد اورجلسے کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظام کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سکیورٹی اہلکاروں نے جلسہ گاہ کے اطراف سے چار مشکوک افغانی باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں افراد مشکوک معلوم ہوتے تھے۔ افغانی باشندوں کے پاس شناختی کارڈ بھی موجود نہیں تھا جس پرانہیں گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :