یونان،کوسٹ گارڈز نے 109 پاکستانیوں سمیت113 تارکین کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا

جمعرات 9 مارچ 2017 14:35

یونان،کوسٹ گارڈز نے 109 پاکستانیوں سمیت113 تارکین کو سمندر میں ڈوبنے ..
ایتھنز۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) یونانی کوسٹ گارڈز نے ملکی ساحل کے قریب سمندری علاقے سے یورپ کی طرف سفر کرنے والے 109 پاکستانیوں سمیت 113 تارکین وطن کو بچا لیا، یونانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ایسی کشتی میں سوار تھے جو یونانی جزیرے پاکسی کے قریب ہنگامی صورتحال کا شکار ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

کوسٹ گارڈز کے مطابق جب اس کشتی کے مسافروں کو بچایا گیا تو انہیں بہت اونچی سمندی لہروں اور 70 کلو میٹر فی گھنٹہ تک کی رفتاروالی تیز ہوائوں کا سامنا تھا، جن کے نتیجے میں یہ کشتی اور اس میں سوار تارکین وطن ڈوب سکتے تھے۔ 3 کا تعلق شام اور ایک کا تعلق بھارت سے ہے۔

متعلقہ عنوان :