عدالت پانامہ کیس میں نواز شریف کے ساتھ نرم رہے گی۔ اعتزاز احسن

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 9 مارچ 2017 13:55

عدالت پانامہ کیس میں نواز شریف کے ساتھ نرم رہے گی۔ اعتزاز احسن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09 مارچ 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ پانامہ کیس میں عدالت وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ نرم رہے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے خدشہ ہے کہ پانامہ کیس میں عدالت نواز شریف پر نرم ہو گی۔

(جاری ہے)

  میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر عدالت نے ان کے خلاف مکمل فیصلہ دینا ہوتا تو عدالت نواز شریف سے کم از کم وہ دستاویزات طلب ضرور کرتی جن کا نواز شریف نے قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران تذکرہ کیا تھا اور کہا تھا  کہ جناب اسپیکر یہ تمام دستاویزات محفوظ ہیں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ عدالت نے سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کو بھی طلب کیا تھا ۔ اب بے شک وزیر اعظم نواز شریف کو عدالت میں طلب نہ کیا جاتا لیکن دستاویزات کو طلب کی جانی چاہئیے تھیں۔ لہٰذا مجھے یہی اندیشہ ہے کہ عدالت نواز شریف کے ساتھ نرم رہے گی۔