مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے جاری بارش اور برفباری کے باعث مختلف علاقو ں کی رابطہ سڑکیں بند

جمعرات 9 مارچ 2017 13:34

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2017ء) ملک بھر کی طرح آزادکشمیر سمیت دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز سے جاری بارش اور برفباری کے باعث مختلف علاقو ں کی رابطہ سڑکیں بند سردی میں شدت جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشوں کا امکان تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ آزادکشمیر بھر سمیت دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف علاقے چناری، ہٹیاں بالا ، کیل ، لیپہ ، شاردہ ، اٹھمقام اور مظفرآؓباد شہر میں با رش کے باعث شاہرا ہ مظفرآباد تا راولپنڈی ، کوہالہ دلائی راڑہ کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث جزوی طور پر ٹریفک بند جبکہ مظفرآباد تا مانسہرہ ، لوہار گلی کے مقام سے شاہراہ نیلم ، ماربل اور پنجگراں کے مقام سے لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند جبکہ مسلسل بارش کے باعث سردی میں شدت آگئی لنڈہ بازاروں کی ایک بار پھر چاندی ، گرم کپڑوں کے اسٹال لگ گئے جبکہ دوسری جانب پہاڑوں پر برفباری کے باعث کیل ، لیپہ ، اٹھمقام ، شاردہ سمیت دیگر مقاما ت میں برفباری کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند بجلی اور ٹیلیفونک نظام درہم برہم عوام بیرونی دنیا سے کٹ کر رہ گئی محکمہ موسمیات کے مطابق مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :