یمن میں القاعدہ تنظیم نے اپنے دو ارکان کو امریکہ کی جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا

امریکا نے گزشتہ ایک ہفتے میں ابین اور شبوہ صوبوں کے علاوہ صوبہ البیضاء میں تنظیم کے ٹھکانوں پر 40 حملے کیے

جمعرات 9 مارچ 2017 13:34

یمن میں القاعدہ تنظیم نے اپنے دو ارکان کو امریکہ کی جاسوسی کے الزام ..
صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2017ء) یمن میں القاعدہ تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے دو ارکان کو امریکا کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ایک غیر ملکی ایجنسی نے یمنی قبائلی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ دونوں افراد کو اًبین صوبے میں پکڑا گیا ، صوبے کو گزشتہ چند روز کے دوران امریکی بم باری کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے واضح کیا یمن میں ’’ قاعدہ الجہاد فی شبہ جزیرہ العرب‘‘ تنظیم نے جاسوسی کے الزام میں اپنے دو ارکان کو اًبین صوبے کے علاقے موجان سے گرفتار کیا اور پھر انہیں اسی صوبے کے ضلعے مودیہ منتقل کر دیا۔امریکا اًبین صوبے میں اس تنظیم کے ٹھکانوں کو شدید بم باری کا نشانہ بنا رہا ہے جس کو واشنگٹن حکومت دنیا بھر میں القاعدہ تنظیم کی خطرناک ترین شاخ شمار کرتی ہے۔یاد رہے کہ امریکا نے گزشتہ ایک ہفتے میں جنوبی صوبوں ابین اور شبوہ کے علاوہ وسطی صوبے البیضاء میں تنظیم کے ٹھکانوں پر کم از کم 40 حملے کیے۔

متعلقہ عنوان :