عازمین حج کی رہائش ‘ کھانا اور سفری سہولتوں کو مزید بہتر بنایا جائے ،وزیراعظم

منیٰ‘ عرفات اور مزدلفہ میں حاجیوں کو تین وقت کے کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جائے‘ حکومت الله کے مہمانوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی‘ مذہبی ذمہ داری سمجھتے ہوئے حاجیوں کو سہولتیں فراہم کی جائیں وزیراعظم محمد نواز شریف کی وزارت مذہبی امور کو ہدایت گزشتہ تین سال میں حاجیوں کے لئے بہترین انتظامات کئے، سرکاری حج سکیم کے تحت تین سال میں حج درخواستوں کی تعداد میں تین سو فیصد اضافہ ہوا ،حج درخواستوں میں مسلسل اضافہ عوام کے اعتماد کا اظہار ہے ،سرکاری سکیم کے تحت گزشتہ سات سال میں حج کرنے والے رواں سال حج کے اہل نہیں ہوں گے ،صرف پرائیویٹ حج سکیم کے تحت حج بدل کی اجازت دی جائے گی ،وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی وزیراعظم کو بریفنگ

جمعرات 9 مارچ 2017 12:53

عازمین حج کی رہائش ‘ کھانا اور سفری سہولتوں کو مزید بہتر بنایا جائے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مارچ2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے وزارت مذہبی امور کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عازمین حج کی رہائش ‘ کھانا اور سفری سہولتوں کو مزید بہتر بنایا جائے‘ منیٰ‘ عرفات اور مزدلفہ میں حاجیوں کو تین وقت کے کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جائے‘ حکومت الله کے مہمانوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی‘ مذہبی ذمہ داری سمجھتے ہوئے حاجیوں کو سہولتیں فراہم کی جائیں۔

جمعرات کو وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وزیراعظم نواز شریف کو حج 2017 پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے انہیں ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مذہبی امور حج انتظامات کو مزید بہتر کرنے کے لئے اقدامات کرے۔ عازمین حج کی رہائش ‘ کھانے اور سفری سہولتوں کو مزید بہتر بنای اجائے۔

(جاری ہے)

گزشتہ تین سال سے حجاج کے لئے کئے گئے اقدامات کو عوام نے سراہا۔

انہوں نے کہا کہ منیٰ‘ عرفات اور مزدلفہ میں حاجیوں کو تین وقت کے کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ حکومت الله کے مہمانوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرے گی۔ مذہبی ذمہ داری سمجھتے ہوئے حاجیوں کو سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وزیراعظم کو حج 2017 پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر گزشتہ تین سال میں حاجیوں کے لئے بہترین انتظامات کئے۔

سرکاری حج سکیم کے تحت 2016 میں دو لاکھ اسی ہزار چھ سو سترہ درخواستیں موصول ہوئیں تین سال میں حج درخواستوں کی تعداد میں تین سو فیصد اضافہ ہوا حج درخواستوں میں 2013 سے اب تک مسلسل اضافہ عوام کے اعتماد کا اظہار ہے۔ سرکاری سکیم کے تحت گزشتہ سات سال میں حج کرنے والے رواں سال حج کے اہل نہیں ہوں گے صرف پرائیویٹ حج سکیم کے تحت حج بدل کی اجازت دی جائے گی