امریکا کا بھارت میں مسیحی خیراتی ادارے پر پابندی کے اقدام پر تشویش کا اظہار

جمعرات 9 مارچ 2017 12:53

امریکا کا بھارت میں مسیحی خیراتی ادارے پر  پابندی کے اقدام پر تشویش ..
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) امریکانے بھارت کی حکومت کی جانب سے مسیحی خیراتی ادارے پر ملک میں کام کرنے پر پابندی کے اقدام پر تشویش کا اظہارکیاہے۔اس سے قبل بھارتی حکومت نے امریکی خیراتی ادارے کمپیشن انٹرنیشنل پر پابندی کا اعلان کیا تھا ،بھارتی حکومت نے الزام عائد کیاہے کہ تنظیم ہندووں کو زبردستی عیسائی بنانے کیلئے فنڈز فراہم کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ خارجہ کے ترجمان نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہاکہ بھارت میں کمپیشن انٹرنیشنل جیسے اداروں پرپابندی پر ہمیں تشویش ہیں ، یہ ادارہ بھارت میں غریب اورپسماندہ کمیونٹی کیلئے کام کررہاہے۔ ترجمان نے کہاکہ اس معاملے پر بھارتی حکومت کے ساتھ رابطہ کیا جائیگا اورہم بھارت کو اپنی تشویش سے آگاہ کریں گے۔دوسری جانب کمپیشن انٹرنیشنل نے بھارتی الزامات کو بلاجواز قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :