محکمہ موسمیات کی آئندہ 24گھنٹوں میں اسلام آباد ، پنجاب،خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں مزید بارش کی پیشگوئی

پہاڑوں پر ہلکی برف باری ،پنجاب اور کشمیر میں ژالہ باری، سندھ اور بلوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ، مالم جبہ 6، مری 4 اور استور میں 1 انچ برفباری ریکارڈ

جمعرات 9 مارچ 2017 11:14

محکمہ موسمیات کی  آئندہ 24گھنٹوں میں اسلام آباد ، پنجاب،خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 مارچ2017ء) محکمہ موسمیات نے کہا کہ آئندہ 24گھنٹوں میں کشمیر،گلگت بلتستان، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، اسلام آباد میں کہیں کہیں جبکہ بالائی خیبر پختونخوا(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ ڈویژن) اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

اس دوران بالائی پنجاب اور کشمیر میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں تیز / گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔آئندہ 48گھنٹوں میں راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور،فیصل آباد،مالاکنڈ، ہزارہ، مردان ڈویژن،اسلام آباد ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران بعض مقامات پرژالہ باری کا بھی امکان۔جبکہ سندھ اور بلوچستان میں تیز / گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ41، لاہور(سٹی 28، پنجاب یونیورسٹی 15، ائیر پورٹ 09)،سرگودھا(ائیرپورٹ15،سٹی 12)،سیالکوٹ(کینٹ14، ائیرپورٹ 01)،بھکر 12،چکوال 11، مری، نورپور تھل،میانوالی 10، جوہر آباد، فیصل آباد،منگلا 08، قصور، جہلم 06، ٹوبہ ٹیک سنگھ 03، اسلام ا?باد( سیدپور 08، گولڑہ 06، زیروپوا ئنٹ، بوکڑہ 03)، منڈی بہاوٰ الدین، اوکاڑہ 03، جھنگ 02، راولپنڈی ( شمس آباد 02، چکلالہ 01)، کامرہ 01، چراٹ 26، پٹن 23، ایبٹ آباد 15، بالاکوٹ 14، مالم جبہ 11،کوہاٹ 08، دیر 06، سیدو شریف 05، لوئیر دیر 04، ڈی آئی خان، پارہ چنار 03، کالام 01،گڑھی دوپٹہ 18،مظفر آباد 16،راولاکوٹ 09، کوٹلی 06،گلگت 02، بونجی 01 جبکہ مالم جبہ06، مری 04 اور استور میں 01 انچ برفباری ہوئی۔

استور، سکردو منفی 02، کالام، گوپس، مری، ما لم جبہ، بگروٹ میں درجہ حرارت منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔