ملکی اقتصادی و معاشی ترقی میں خواتین کا کلیدی کردار ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے مثالی اقدامات کئے، پنجاب حکومت نے بھی خواتین کے خلاف تشدد کے بل کو منظور کرکے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے تاریخی اقدامات کئے، ’’ویمن پروٹیکشن بل‘‘ خواتین کو مکمل تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنانے میں بے حد معاون ثابت ہو گا،خواتین کو بااختیار بنانا وزیراعظم محمد نواز شریف کا وژن ہے، ہیلتھ کیئر پروگرام میں مردوں کی نسبت خواتین کی شرح زیادہ ہے، وزیراعظم نے اسلام آباد سکولز کی طالبات کیلئے 400 بسیں فراہم کیں

قیام پاکستان میں خواتین کا کردارکسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، قائداعظم محمد علی جناح نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو ہمیشہ اپنے ساتھ کھڑا کیا وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا خواتین کے عالمی دن کے حوالہ سے راولپنڈی اور اسلام آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ تقاریب سے خطاب

جمعرات 9 مارچ 2017 00:50

% اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مارچ2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی اقتصادی و معاشی ترقی میں خواتین کا کلیدی کردار ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے مثالی اقدامات کئے، پنجاب حکومت نے بھی خواتین کے خلاف تشدد کے بل کو منظور کرکے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے تاریخی اقدامات کئے، ’’ویمن پروٹیکشن بل‘‘ خواتین کو مکمل تحفظ کی فراہمی کو یقینی بنانے میں بے حد معاون ثابت ہو گا،خواتین کو بااختیار بنانا وزیراعظم محمد نواز شریف کا وژن ہے، ہیلتھ کیئر پروگرام میں مردوں کی نسبت خواتین کی شرح زیادہ ہے، وزیراعظم نے اسلام آباد سکولز کی طالبات کیلئے 400 بسیں فراہم کیں، قیام پاکستان میں خواتین کا کردارکسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، قائداعظم محمد علی جناح نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو ہمیشہ اپنے ساتھ کھڑا کیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے حوالہ سے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ویمن پروٹیکشن بل کے اطلاق کے بعد خواتین کو مکمل تحفظ حاصل ہو جائے گا اور انہیں مزید کسی قسم کے قانون کے سہارے کی ضرورت نہیں رہے گی، خواتین کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو آئین پاکستان میں یقینی بنا دیا گیا ہے، خواتین ملکی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کر ر ہی ہیں، قائداعظم محمد علی جناح نے بھی فرمایا تھا کہ کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ہر شعبہ زندگی میں اپنا کردار ادا نہ کریں، قائد اعظم محمد علی جناح نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو ہمیشہ اپنے ساتھ کھڑا کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ بے شمار احادیث میں بھی حقوق خواتین کا ذکر کیا گیا ہے جس سے خواتین کے حقوق کی اہمیت ثابت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاورڈ یونیورسٹی کی ایک حالیہ تحقیق میں بھی یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ایسے کاروباری ادارے جن کی سربراہی خواتین کر رہی تھیں۔ انہوں نے دیگر اداروں کی نسبت 69 فیصد زائد ترقی کی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ اگر خواتین کو ذمہ داری دی جائے تو وہ احسن طریقے سے نبھا سکتی ہیں، خواتین کے کام کی جگہوں پر انہیں مکمل تحفظ کی فراہمی کے حوالے سے چیمبر اپنی سطح پر اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور ہر رجسٹرڈ کاروباری ادارے و کمپنی میں خواتین کو ہراساں کرنے سے تحفظ دینے کے لئے کمیٹی تشکیل دے کر ’’ویمن پروٹیکشن ‘‘ کو قانونی تحفظ فراہم کرنے میں بھی اپنا کردا ر ادا کر سکتا ہے اور ویمن پروٹیکشن بل 2010ء کے تحت اس طرح کی کمیٹی کی تشکیل کو لازمی قرارر دیا جائے ۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان دنیا کے بہت سے ممالک میں سے واحد ملک ہے جس کے آئین میں خواتین کے بنیادی حقوق کو تحفظ دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے خواتین کی فلاح و بہبود و ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کئے جن میں اسلام آباد میں طالبات کے سکولوں میں ٹرانسپورٹ کی سہولت سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں جبکہ وزیر اعظم ہیلتھ کیئر پروگرام میں سب سے زیادہ خواتین کی انرولمنٹ کی گئی ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کا وژن ہے کہ خواتین کو سیاسی فیصلہ سازی کے شعبوں میں آگے لانا ہے یہی وجہ ہے کہ ملکی سطح پر بہت سے قومی ترقی کے پروگراموں کو خواتین کامیابی سے چلا رہی ہیں، اگر خواتین صحت و تعلیم کے بنیادی حقوق مکمل طور پر پہنچ جائیں تو پاکستانی خاتون ہر طرح سے مکمل بااختیار ہو گی ۔انہی بنیادی حقوق کے پیش نظر محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق نیشنل ہیلتھ کیئر پروگرام اور وزیرا عظم ایجوکیشن پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔

ان دونوں انقلابی پروگراموں کے کماحقہ اطلاق اور ان سے استفادہ کیلئے مریم نواز شب و روز مصروف عمل ہیں، خواتین کے بنیادی حقو ق کے تحفظ کی تربیت کا انتظام بھی چیمبرز کی سطح پر کر کے بہترین نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ تقریب میں وزیر مملکت مریم اورنگزیب کو راولپنڈی چیمبر کی جانب سے خصوصی سوینیئر بھی پیش کیا گیا۔ دریں اثناء وزیر مملکت برائے اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستانی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں، قیام پاکستان میں خواتین کا کردارکسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے، بے نظیر بھٹو کو پاکستان کی پہلی وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے عالمی دن پر شہداء کی ماؤں کو سلام پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام اور وزارت صحت میں خواتین کو خصوصی نمائندگی دی گئی، خواتین کو بااختیار بنانا وزیراعظم محمد نواز شریف کا وژن ہے، ہیلتھ کیئر پروگرام میں مردوں کی نسبت خواتین کی شرح زیادہ ہے، وزیراعظم نے اسلام آباد سکولز کی طالبات کیلئے 400 بسیں فراہم کیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والی خواتین پر فخر ہے، تمام شعبہ ہائے زندگی میں خواتین نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ خواتین کے حقوق کی آگاہی کے بارے میں میڈیا اور سماجی تنظیموں کا کردار بہت اہم ہے، قائد اعظم نے اپنی تقریر میں کہا تھا کہ پاکستان کا 50 فیصد حصہ خواتین کا ہے، وزیراعظم نواز شریف بااختیار خواتین کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں، وزیراعظم کا ویژن ہے جس کی بدولت خواتین کی صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اطلاعات و نشریات میں نمائندگی دکھائی دے رہی ہے، خواتین کا سوسائٹی کی تعمیر میں اہم کردار ہوتا ہے، ساڑھے تین سال میں جتنی قانون سازی ہوئی اس میں بھی خواتین کے تحفظ کے لئے قانون سازی کی گئی ہے، خیبرپختوا اور بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈپٹی سپیکر اور سپیکر خواتین اراکین کو بنایا گیا، خواتین سے متعلق قوانین کے بارے میں لوگوں میں آگاہی و شعور پیدا کرنے کی کی ضرورت ہے۔