جہلم میں شناختی کارڈ نہ دکھا پانے کے باعث عورت کو ہسپتال میں داخلے کی اجازت نہ دی گئی، 3 ماہ کا بچہ زندگی کی بازی ہار گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 9 مارچ 2017 00:34

جہلم میں شناختی کارڈ نہ دکھا پانے کے باعث عورت کو ہسپتال میں داخلے کی ..
جہلم (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08مارچ2017ء) جہلم میں سرکاری ہسپتال کے عملے کی بےحسی کے باعث 3 ماہ کا بچہ اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم میں شناختی کارڈ نہ دکھا پانے کے باعث عورت کو ہسپتال میں داخلے کی اجازت نہ دی گئی۔

(جاری ہے)

عورت کئی گھنٹوں تک سیکورٹی گارڈز کی منتیں کرتی رہی تاہم اس ہسپتال میں داخل نہ ہونے دیا گیا۔ اسی دوران سخت بیمار ہونے کے باعث عورت کا 3 ماہ کا بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔