اے ٹی ایم پن صرف 4 اعداد کا ہی کیوں ہوتا ہے؟

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 8 مارچ 2017 23:52

اے ٹی ایم پن صرف 4 اعداد کا ہی کیوں ہوتا ہے؟
اے ٹی ایم مشین کو بنانے کا خیال کمپیوٹر لون مشین یا کیش مشین کو دیکھ کر آیا۔کارڈ پر سٹور ہونے والے پن کو ایک برطانوی جون ایڈریان شیفرڈ بیرن نے ڈیویلپ کیا۔بیرن کا خیال تھا کہ پن کوڈ کو محفوظ بنانے کے لیے اسے 6 اعداد پر مشتمل ہونا چاہیے۔ بیرن کے اس خیال پر اس کی بیوی کیرولین نے  اعتراض کر دیا۔

(جاری ہے)

کیرولین کو صرف 4 اعداد تک کے نمبر ہی یاد ہو سکتےتھے اس لیے اس نے بیرن پر زور دیا کہ پن کوڈ 6 کی بجائے 4 اعداد کا ہی ہو۔

آخر کار پن کوڈ کی سیکورٹی کا خیال ہار گیا اور کیرولین جیت گئی۔ بیرن نے 4 اعداد پر مشتمل پن کوڈ  بنا دیا۔
اگر آپ کو بھی لگتا ہے کہ 6 اعداد پر مشتمل پن کوڈ یاد رکھنا مشکل تھا تو آپ بھی کیرولین کو دعائیں دیں۔ ویسے آجکل کچھ بنکوں نے 6 اعداد پر مشتمل پن کوڈ متعارف کرانے شروع کر دئیے ہیں۔