آسٹریلوی پارک کی جھیل کا پانی قدرتی طور پر گلابی ہوگیا۔

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 8 مارچ 2017 23:52

آسٹریلوی پارک کی جھیل کا پانی قدرتی طور پر گلابی ہوگیا۔
وکٹوریہ، آسٹریلیا  کے ایک پارک کی انتظامیہ نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ پارک کی جھیل کے گلابی چمکیلے پانی سے دور رہیں۔
پارکس وکٹوریہ کا کہنا ہے کہ میلبورن کے ویسٹ گیٹ پارک کی جھیل کا پانی گلابی ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق یہ ایک قدرتی مظہر ہے جو جھیل میں نمک کی زیادہ مقدار، زیادہ درجہ حرارت، سورج کی روشنی اور بارشوں کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔
پارکس وکٹوریہ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ جھیل کی نیچے نمک کی تہوں میں بڑھنے والی الجی اس قدرتی سرخ رنگ کی وجہ ہے۔
پارکس وکٹوریہ نے عوام پر زور دیا ہے کہ گلابی پانی کو پینے یا چھونے سے گریز کریں۔ اُن کا کہنا تھا کہ اگلے سرما میں ٹھنڈ یا بارشوں کی صورت میں جھیل کا رنگ اپنی اصل رنگ پر آ جائے گا۔

متعلقہ عنوان :