ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارہ نے نیو کلیئر پاور پلانٹ یونٹس کے ٹو اور کے تھری کیلئے سیف گارڈ کی ایپلیکیشن کے سلسلے میں پاکستان کی درخواست کی منظوری دیدی

بدھ 8 مارچ 2017 23:16

ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارہ نے نیو کلیئر پاور پلانٹ یونٹس کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء) ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارہ (آئی اے ای ای) کے بورڈ آف گورنر نے نیو کلیئر پاور پلانٹ یونٹس کے ٹو اور کے تھری کیلئے سیف گارڈ کی ایپلیکیشن کے سلسلے میں پاکستان کی درخواست کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

ہر ایک یونٹ 1100 میگاواٹ کا واٹر ری ایکٹرز ہے، جو جمہوریہ چین سے حاصل کیے جارہے ہیں۔ سول نیوکلیئر پاور جنریشن پاکستان کی توانائی کا ایک اہم جز ہے اور ایک اہم ترقیاتی پہلو ہے۔ یہ پاور پلانٹ پاکستان کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے اور معاشی اور صنعتی ترقی کیلئے معاون ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :