گوئٹے مالا ، فلاحی ادارے میں آتشزدگی سے 19 بچے ہلاک،20زخمی

بدھ 8 مارچ 2017 23:16

گوئٹے مالا ، فلاحی ادارے میں آتشزدگی سے 19 بچے ہلاک،20زخمی
گوئٹے مالا سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مارچ2017ء) گوئٹے مالا میں فلاحی ادارے میں آتشزدگی کے واقعے میں 19بچے ہلاک اور 20زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوئٹے مالا میں دارالحکومت سے تقریبا 25 کلومیٹر دور ایک فلاحی ادارے میں آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 19 بچے ہلاک ہوگئے ۔سان جوز پینولا کے ورجن ڈی آسٹنشین ہوم میں آگ کے باعث 20 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اس فلاحی ادارے میں بلوے کے نتیجے میں پولیس کو طلب کرنا ہڑا تھا، اس بلوے کے نتیجے میں تقریبا 60 بچے یہاں سے بھاگ نکلے تھے۔بعض افراد الزام لگا رہے کہ یہاں بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جاتا تھا اور ان کے ساتھ انتہائی برا سلوک رکھا برتا جاتا۔مقامی اطلاعات کے مطابق اس ادارے میں 400 لوگوں کی گنجائش تھی لیکن یہاں اس وقت اس سے کہیں زیادہ تعداد میں بچے رہ رہے تھے۔یہاں 18 سال تک کی عمر کے ان بچوں کو رکھا جاتا تھا جنھیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہو یا سمگلنگ یا پھر وہ تنہا ہوں۔

متعلقہ عنوان :