آل پاکستان انٹریونیورسٹی ہاکی زون ایچ چیمپئن شپ 2017 کا آغاز ہو گیا

بدھ 8 مارچ 2017 22:41

سکھر۔ 8مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء) آل پاکستان انٹریونیورسٹی ہاکی زون ایچ چئمپین شپ 2017 کا سندھ زرعی یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے آغاز ہو گیا۔ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق چئمپین شپ کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر مقصود انور رستمانی ڈین فئکلٹی آف کراپ پروٹیکشن نے کیا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر اسپورٹس انوار حسین خانزادہ نے چئمپین شپ کے متعلق مہمانوں کو آگاہ کہا۔

پہلا مئچ سندھ یونیورسٹی اور مہران یونیورسٹی کے درمیان کھیلا گیا، جوکہ سندھ یونیورسٹی نے مہران یونیورسٹی کو ایک کے مقابلے میں 3گول سے ہرا کر جیت لیا۔ دوسرا میچ زرعی یونیورسٹی اور شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے درمیان کھیلا جائے گا۔ زون ایچ سے دو ٹیمیں کوالیفائی کرکے فائنل رائونڈ کھیلنے لاہور جائیں گی، جوکہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :