سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کیجانب سے محکمہ سوئی گیس اور محکمہ سیپکو کے مسائل کے سلسلہ میں اعلیٰ حکام کو تحریری مراسلے ارسال

بدھ 8 مارچ 2017 22:41

سکھر۔ 8مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء) ) سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کی جانب سے محکمہ سوئی گیس اور محکمہ سیپکو کے مسائل کے سلسلہ حل کیلئے اعلیٰ حکام کو تحریری مراسلے ارسال کردیئے گئے ہیں ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس سلسلے میں سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے اپنے دفتر میں ایس ڈی اے رہنمائوں مشرف محمود قادری،مولانا عبیداللہ بھٹو، غلام مصطفی پھلپوٹو،دوا خان، ڈاکٹر انیس الرحمن، ڈاکٹر سعید اعوان، پرویز چنہ، رضوان قادری،شاہ و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری مسائل کا شکار ہیں کاروباری سرگرمیاں بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

جس کو مد نظر رکھتے ہوئے سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کی جانب سے سکھر شہر کے بہتر مفاد اور شہریوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے سیپکو اور محکمہ سوئی گیس کے اعلیٰ حکام کو تحریری طور پر مراسلے ارسال کردیئے ہیں امید ہے کہ متعلقہ محکموں کے افسران شہریوں کی مشکلات اور تکالیف کو مد نظر رکھتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائینگے۔

متعلقہ عنوان :