میونسپل کارپوریشن سکھرکے انسداد تجاوزات کے عملہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا

بدھ 8 مارچ 2017 22:41

سکھر۔ 8مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء)میونسپل کارپوریشن سکھرکے انسداد تجاوزات کے عملہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا، عملہ نے کاروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں تجاوزات پر قائم 40 سے زائد دوکانوں اور ہوٹلوں کو مسمار کر دیا ، عملہ کا کہنا تھا کہ اس سے قبل تجاوزات کے خاتمہ کیلئے نوٹس جاری کیے گئے تھے تاہم اس پر کوئی کاروائی نہیںکی گئی اور تجاوزات کو ہٹایا نہیںگیا تھا،ضلعی انتظامیہ اور میئر سکھر کی ہدایت پر میونسپل کمشنر پیر واحد بخش کی نگرانی میں اینٹی انکروشمنٹ انسپکٹر اشفاق انصٓری ، شاہد علی جتوئی نے عملہ کے ہمراہ سکھر سٹی بائی پاس کے نزدیک قائم تجاوزات کو ہٹا دیا اس موقع پر ہیومی مشنیری کا استعمال کیا گیا، تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران دادو کینال ، رائس کینال، کیر تھر کینال ،سٹی بائی پاس پر قائم 40 سسے زائد دوکانوں چھپرا ہوٹلوں کو مسمار کیا گیا، جبکہ وہاں رہنے والے لوگوں کوانتباہ کیا گیا ہیکہ اگر انہوں نے تجاوزات کو ختم نہیں کیا تو انکے خلاف آپریشن کیا جائیگااور قبضہ ختم کرائے جائیںگے،