خواتین کا عالمی دن سکھر میں بھی بھرپور طور پر منایا گیا

بدھ 8 مارچ 2017 22:41

سکھر۔ 8مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء)خواتین کا عالمی دن سکھر میں بھی بھرپور طور پر منایا گیا، اس سلسلہ میںشہر کے مختلف علاقوں میں سیاسی سماجی تنظیموں اور وکلاء برادری کی جانب سے مختلف پروگرامات منعقد کیے گئے، خاتون وکیل دیبا سحر بلوچ ایڈوکیٹ کی رہنمائی میں خواتین وکلاء نے دارالامان سکھر پہنچ کر وہاں مقیم خواتین میں ملبوسات تقسیم کیے، اس موقع پر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے صدر ایڈوکیٹ قربان ملانو، ہادی بھٹ، دیبا سحر ایڈوکیٹ نے کہا کہ خواتین کے تحفظ اور انہیںمطلوبہ سہولیات کی فراہمی کیلئے کوششیںکی جا رہی ہیں،سکھر کی وکلاء برادری نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوششیں کی ہیں اور اپنا کردار ادا کیا ہے۔