تعلیمی بورڈ سکھر کیجانب سے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات28 مارچ سے شروع ہونگے

بدھ 8 مارچ 2017 22:41

سکھر۔ 8مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء) ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر کے کنٹرولر امتحانات عبدالسمیع سومرو کی جانب سے جاری کرد ہ اعلامیے کے مطابق ایس ایس سی پارٹ ون اورپارٹ ٹو (نویں اور دسویں) جماعت کے سالانہ امتحانات 28مارچ2017 سے شروع ہونگے اور08 اپریل 2017تک جاری رہیں گے۔