ترقیاتی منصوبوں کی مخالفت کرنے والے ملک و قوم کے ساتھ دشمنی کر رہے ہیں،میاں بلال اعجاز شفیع

بدھ 8 مارچ 2017 22:41

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما میاں بلال اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی مخالفت کرنے والے ملک و قوم کے ساتھ دشمنی کر رہے ہیں، پاکستان کویت مشترکہ بزنس کونسل کی تشکیل اور پاکستانیوں کے لئے ویزوں کی پابندی کا خاتمہ محمد نواز شریف کی پاکستانی قوم کے ساتھ محبت کا مظہر ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کے سندھ کے عوام کے ساتھ لگائو کا بڑا ثبوت ہے کہ ہمارے قائد سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی شب وروز ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں سندھ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی آئندہ صوبائی حکومت کی تشکیل کا آغاز آج ٹھٹہ میں تاریخی جلسے سے ہوگا جس کے لئے ٹھٹھہ کے شیرازی برادران اہم کردار ادا کریں گے۔ میاں بلال اعجاز شفیع نے کہا کہ سندھ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی صوبائی حکومت کا راستہ اب کوئی سیاسی موقع پرست نہیں روک سکے گا، صوبے کے عوام مرحوم اعجاز شفیع کے وژن اور میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں سندھ میں تعمیر وترقی کا نیا باب رقم کرنے والی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی صوبائی حکومت دیکھنا چاہتے ہیں۔