ایف سی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا

بدھ 8 مارچ 2017 22:21

بارکھان۔08مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء) ایف سی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف سی اور حساس اداروں نے چھپرپہاڑ پر کارروائی کرتے ہوئے تخریبی کاروائی میں استعمال ہونے والا چھپایا گیابھاری تعداد میں اسلحہ وگولا بارود برآمد کرلیا۔ اسلحہ میں 15عدد مارٹرگولے۔فیوز35عدد،اینٹی پرسنل مائینز،اینٹی ٹینک مائینز،تھری ناٹ تھری رائفل اور سینکٹروں کی تعدادمیں گولیا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :