خواتین زندگی مختلف شعبوں میں ترقی کی مناز ل طے کررہی ہے ، سماجی کارکن ثنا ء درانی کی پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 8 مارچ 2017 22:21

کوئٹہ۔08مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء)کوئٹہ کے معروف سماجی کارکن ثنا ء درانی نے کہاہے کہ خواتین زندگی مختلف شعبوں میں ترقی کی مناز ل طے کررہی ہیہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے ۔خواتین کے عالمی دن مناسبت سے دنیا بھرکے خواتین کے ساتھ کوئٹہ کے خواتین بھی یہ دن منارہے ہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوںنے بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ثناء درانی کاکہناتھاکہ خواتین کے عالمی دن منانے کامقصد خواتین میں شعورآگاہی پیداکرناہے کیونکہ خواتین زندگی کے کسی بھی شعبوں میں مردوں سے پیچھے نہیں ہیں۔ ثناء اللہ درانی نے کہا کہ معاشرے میں جن خواتین کا ایک مقام ہے انکے پیچھے والدین ،بھائی یا شوہر کا ہاتھ ہے خواتین معاشرے میں مختلف مسائل سے دوچار ہیں جن کے حل کیلئے ہمیں ملکر کام کر نا ہوگا اور وہ دن دور نہیں کہ کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ معاشرے میں خواتین کو جو مقام ملنا چاہئے تھا وہ نہیں مل سکا جس کے باعث خواتین میں تشویش پائی جاتی ہے اور وہ مایوس ہیں حکومت خواتین کو برابری کے حقوق دینے کیلئے قانون سازی اوراقدامات کر رہی ہے جس کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو چاہئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کریں تاکہ وہ معاشرے کی خدمت کرسکیں۔