فرنیٹئرکوربلوچستان نے دالبندین میں تخریب کاری کی کوشش کوناکام بنادیا

بدھ 8 مارچ 2017 22:21

کوئٹہ۔08مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء)فرنیٹئرکوربلوچستان نے دالبندین میں تخریب کاری کی کوشش کوناکام بنادیا۔ایف سی ذرائع کے مطابق بدھ کو دالبندین کے علاقے پوستی میں زیرزمین چھوپے گئے اینٹی کرافٹ گن کے چھ ہزار200 راونڈز برآمد کرلیئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تخریب کارمذکورہ اسلحہ کو صوبے مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے منصوبوں کیلئے منتقل کرناتھاتاہم ایف سی نے خفیہ اطلاع پربروقت کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کوشش کو ناکام بنادیا۔