بلوچستان کی ترقی پیپلزپارٹی کی بنیادی ترجیح ہے، آصف علی زرداری

بینظیر بھٹو شہید کے فلسفے کے مطابق پیپلزپارٹی کی حکومت نے آغاز حقوقِ بلوچستان پروگرام دیا تھا بلوچستان میں امن اور وہاں کے لوگوں کو بنیادی حقوق فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، سابق صدر کی پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنمائوں سے گفتگو

بدھ 8 مارچ 2017 23:01

بلوچستان کی ترقی پیپلزپارٹی کی بنیادی ترجیح ہے، آصف علی زرداری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2017ء) سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیادی ترجیح ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے فلسفے کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے آغاز حقوقِ بلوچستان پروگرام دیا تھا۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنما میر چنگیز خان جمالی، میر جعفر خان جمالی، میر عبداللہ جمالی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کے روز زرداری ہائوس اسلام آباد میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

سابق صدر نے کہا کہ بلوچستان میں امن اور وہاں کے لوگوں کو بنیادی حقوق فراہم کرنا ریاست کی ذمے داری ہے۔ سابق صدر نے پارٹی رہنمائوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کو منظم کریں تاکہ آئندہ انتخابات جیت کر بلوچستان میں بھی پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہو۔