امید ہے فوجی عدالتوں میں توسیع پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، سردار ایاز صادق

پیپلز پارٹی کے مسودے کی کاپی حکومت کو پیش کردی ہے،تمام جماعتیں ان کے 9 نکات پر اپنی آراء دیں گی، سپیکر قومی اسمبلی

بدھ 8 مارچ 2017 23:01

امید ہے فوجی عدالتوں میں توسیع پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں کامیاب ہو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ امید ہے فوجی عدالتوں میں توسیع پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں کامیاب ہو جائینگے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس میں ایس ڈی جیز سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے مجھے مسودہ کی کاپی دی تھی جو حکومت کو پیش کر دی ہے، انہوں نے کہا کہ تمام جماعتیں پیپلز پارٹی کے 9 نکات پر اپنی آراء دیں گی، تمام جماعتیں سمجھتی ہیں کہ پاکستان حالت جنگ میں ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں سیاسی جماعتیں فوجی عدالت کی ضرورت کو بھی سمجھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے حوالہ سے پارلیمانی رہنمائوں کا اجلاس (آج) جمعرات کو ہو گا۔

متعلقہ عنوان :