اسلام آباد ،شیشہ کیفے کی بندش کے بعد نشہ آور آکسیجن شاٹس لینے کا طریقہ اختیار کر لیا گیا

ضلعی انتظامیہ کا آکسیجن شاٹس فراہم کرنے والے کیفے کیخلاف چھاپہ ، منیجرسمیت2 افراد گرفتار،کیفے کو سیل کر دیا گیا

بدھ 8 مارچ 2017 22:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مارچ2017ء) وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے کی بندش کے بعد نشے کیلئے آکسیجن شاٹس لینے کا طریقہ کار اختیار کر لیا گیا ہے ،ضلعی انتظامیہ نے آکسیجن شاٹس فراہم کرنے والے کیفے کے خلاف چھاپے مارنے شروع کر دیے ، بلیو ایریا میں کیفے پر چھاپہ مار کر مینیجر سمیت دو افراد کو گرفتارکر کے کیفے کو سیل کر دیا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق وفاقی دار الحکومت کے پوش سیکٹرز میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں گزشتہ کئی سالوں سے نشے کے لئے آکسیجن شاٹس لے رہے تھے اور اس کے لئے پوش سیکٹرز کے کمرشل علاقوں میں باقاعدہ طور پر کیفے بنے ہوئے ہیں،ضلعی انتظامیہ کے افسروں نے آکسیجن شاٹس کی سہولت فراہم کرنے والے کیفے کے خلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے بلیو ایریا میں ایک کیفے پر چھاپہ مار کر اسے سیل کر دیا جبکہ مینیجر سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا گیاہے ، اسی طرح سیکٹر ایف الیون میں کیفے اوٹو میں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں آکسیجن شاٹس لے کر نشے کی عادت کو پورا کرتے ہیں ،400روپے میں 3منٹ کیلئے آکسیجن شاٹس لگائے جاتے ہیں ، دوسری طرف ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ آکسیجن شاٹس نہ صرف مضر صحت ہیں بلکہ یہ برین ہیمبرج کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد میں شیشہ کیفے بند کرنے کے احکامات جاری رکھے ہیں جبکہ کیفے مالکان نے شیشہ کا متبادل آکسیجن شاٹس نکال لیا ہے ۔(اچ)

متعلقہ عنوان :