Live Updates

وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات لا رہے ہیں ، پہلے مرحلے میں اسلام آباد کے 22سکولوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا عمل مکمل ، دوسرے مرحلے میں 200سکولوں میں جدید سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے ، 207ارب روپے کی لاگت سے سکولز کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے ، سکولوں کو 60بسیں حوالے کر دیں ، مزید 130فراہم کی جائیں گی ، اساتذہ اور طلباء کی حاضری کیلئے رئیل ٹائم مانیٹرنگ سسٹم رائج کیا گیا ہے ، تعلیمی اصلاحات پروگرام پر پیش رفت بارے ہر ماہ اپ ڈیٹ کیا جائے گا، عمران خان نے پی ایس ایل کے مہمانوں سے متعلق غلط الفاظ استعمال کئے ، ان کے تضحیک آمیز الفاظ کے استعمال پر قوم سے معافی مانگتے ہیں

و ز رائے مملکت مریم اورنگزیب ، طارق فضل چوہدری اور پارلیمانی سیکرٹری مائزہ حمید کا وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات پروگرام پر پیش رفت کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 8 مارچ 2017 22:53

وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ہنگامی بنیادوں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مارچ2017ء) و زیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب ، وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور پارلیمانی سیکرٹری برائے کیڈ ورکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات لا رہے ہیں ، پہلے مرحلے میں اسلام آباد کے 22سکولوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا عمل مکمل ہو گیا ، دوسرے مرحلے میں 200سکولوں میں جدید سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے ، 207ارب روپے کی لاگت سے سکولز کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے ، سکولوں میں کلاس رومز، لیبارٹریوں اور چاردیواری سمیت تمام سہولتیں فراہم کر رہے ہیں ، سکولوں کو 60بسیں حوالے کر دیں ، مزید 130فراہم کی جائیں گی،11کلاسوں میں ،مونٹیسری کلاسز کا اجراء ہو گیا مزید70سکولوں میں یہ کلاسیں شروع کی جائیں گی ، اساتذہ اور طلباء کی حاضری کیلئے رئیل ٹائم مانیٹرنگ سسٹم رائج کیا گیا ہے ، تعلیمی اصلاحات پروگرام پر پیش رفت بارے ہر ماہ اپ ڈیٹ کیا جائے گا، عمران خان نے پی ایس ایل کے مہمانوں سے متعلق غلط الفاظ استعمال کئے ، عمران خان کی طرف سے غیر ملکی کھلاڑیوں سے متعلق تضحیک آمیز الفاظ کے استعمال پر قوم سے معافی مانگتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو یہاں وزیراعظم کے تعلیمی اصلاحات پروگرام پر پیش رفت کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ وزیرمملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں 422 تعلیمی ادارے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں ، اسلام آباد میں تعلیم کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں ، وزیراعظم کی ہدایت پر تعلیمی اداروں کے معیار اور عمارتوں کو بہتر بنا رہے ہیں ،پہلے مرحلے میں 22سکولز میں نمایاں بہتری آئی ہے ، سکول میں پڑھنے والے بچوں کو درپیش ٹرانسپورٹ کے مسئلے کیلئے فوری طور پر 70بسوں کیلئے پیسے جاری کئے ، جن میں سے 60بسیں مختلف سکولز کے حوالے کر دی گئی ہیں باقی 10بسیں خصوصی بچوں کو اسکولز کو دینا چاہتے ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں مزید130بسیں سکولوں کو فراہم کی جائیں گی ۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے مین اسلام آباد کے 22سکولوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی مکمل ہو گئی ہے ۔ دوسرے مرحلے میں 200سکولوں میں جدید سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔ پروگرام کے تحت کلاس رومز، ٹریول چار دیواری سمیت تمام سہولتیں فراہم کر رہے ہیں ۔ وزیر مملکت برائے کیڈ نے کہا کہ سکولز کو مطلوبہ سہولیات کی فراہمی سے ہی معیار تعلیم بہتر بنایا جا سکتا ہے ۔

207ارب روپے کی لاگت سے سکولز کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ تعلیمی نصاب جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جائزہ لے رہے ہیں ۔ اساتذہ کو جدید اصولوں کے مطابق تربیت فراہم کی جا رہی ہے ، تعلیمی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے نگرانی کا نظام وضع کیا گیا ہے ، اساتذہ اورر طلباء کی حاضری کیلئے رئیل ٹائم مانیٹرنگ سسٹم رائج کیا ہے ، رئیل مانیٹرنگ سسٹم سے اساتذہ اور طلباء کی حاضری بہتر ہوئی ہے ، فیڈرل ڈائریکٹریٹ ایجوکیشن کی تنظیم نو کی جا رہی ہے ، اسکولوں میں مانٹیسری کلاسوں کا اجراء ہو گیا ہے ، مزید 70سکولوں میں یہ کلاس شروع ہوں گی ، کارکردگی میں اضافے کیلئے آن لائن شکایات کا عمل شروع کیا گیا ہے ، شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ، آن لائن شکایات پر فوری رسپانس کیا جا رہا ہے ، وفاقی دارالحکومت کے تعلیمی ادارون کو جدید خطوط پر استوار کررہے ہیں ۔

وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے پی ایس ایل کے مہمانوں سے متعلق غلط الفاظ استعمال کئے ، عمران خان کی غیر ملکی کھلاڑیوں سے متعلق تضحیک آمیز الفاظ کے استعمال پر قوم سے معافی مانگتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے سکولوں میں 200سے زائد نئے کمرے بنائے جا رہے ہیں ۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملکی ترقی میں کردار ادا کرنے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں ، بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی وزیراعظم محمد نوازشریف کا وژن ہے ، اصلاحات کے تحت سکولوں میں معیار تعلیم پر بھی بھرپور توجہ دے رہے ہیں ، تعلیمی اصلاحات پروگرام پر پیش رفت کے بارے میں ہر ماہ اپ ڈیٹ کریں گے ، پی سی ون کے تحت اسلام آباد کے سکولوں میں آئی ٹی لیب فراہم کی جا رہی ہیں ، اسلام آباد کے تمام سکولوں میں آئی ٹی اورسائنس میں اصلاحات کے پہلے مرحلہ کا آغاز کیا، وزیراعظم کی ہدایت پر تعلیمی اداروں میں ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات لا رہے ہیں ، اصلاحات کے تحت معیار تعلیم بہتر بنا رہے ہیں ، سرکاری سکولز میں لینگوئج کلاسز بھی شروع کی جا رہی ہیں ۔

(ار+ن م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات