اقتصادی راہداری منصوبہ بلوچستان کی ترقی کی ضمانت ہے ، ترقیاتی کاموں میں رخنہ ڈالنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ، آپریشن ردالفساد کے تحت دہشت گردوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا

آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم انجم کاقلعہ سیف اللہ اور پشین کے دورہ پر عمائدین ، سول سوسائٹی اور بلدیاتی نمائندوں سے خطاب

بدھ 8 مارچ 2017 22:46

قلعہ سیف اللہ/ پشین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مارچ2017ء) آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ بلوچستان کی ترقی کی ضمانت ہے ، ترقیاتی کاموں میں رخنہ ڈالنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ، آپریشن ردالفساد کے تحت دہشت گردوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو قلعہ سیف اللہ اور پشین کے دورے کے دوران علاقائی عمائدین ، سول سوسائٹی اور بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم نے کہا کہ غیور قبائل اور فورسز ملکی سالمیت کے خلاف دھمکیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں ، اقتصادی راہداری منصوبہ بلوچستان کی ترقی کی ضمانت ہے ، ترقیاتی کاموں میں رخنہ ڈالنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن ردالفساد کے تحت دہشت گردوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا ۔ بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ملک دشمن ہمارے بچوں کو تعلیم سے محروم رکھنا چاہتے ہیں ۔ ایف سی بلوچستان میں تعلیم کے فروغ اور طبی سہولیات کی فراہمی میں کردارادا کر رہی ہے ۔ آئی جی ایف سی نے قلعہ سیف اللہ کے بچوں کی معیاری تعلیم کیلئے 30سکالر شہ کا اعلان بھی کیا ۔(ن م)