Live Updates

عمران خان کا پھٹیچر والا بیان نازیبا ہے ، پی ایس ایل کو پیپلزپارٹی معمول پر لائی ، حکومت نے ڈھول بجایا ، پانامہ کیس سے متعلق قوم کی نظر میں سپریم کورٹ پر ہیں ، قوم نے عدالت سے توقعات وابستہ کر رکھی ہیں ، آصف زرداری اور بلاول بھٹو رواں سال ہی پارلیمنٹ میں آئیں گے

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 8 مارچ 2017 22:46

عمران خان کا پھٹیچر والا بیان نازیبا  ہے ، پی ایس ایل کو پیپلزپارٹی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مارچ2017ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا پھٹیچر والا بیان نازیبا اور نامناسب ہے ، پی ایس ایل کو پیپلزپارٹی نے نارمل لیا لیکن حکومت نے ڈھول بجایا ، پانامہ کیس سے متعلق قوم کی نظر میں سپریم کورٹ پر ہیں ، قوم نے عدالت سے توقعات وابستہ کر رکھی ہیں ، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو 2017میں ہی پارلیمنٹ میں آئیں گے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے اب پاکستان میں آراو الیکشن نہ ہو، بیلٹ پیپراوربازار سے نہیں پرنٹنگ کارپوریشن سے چھپیں ، بیلٹ پیپر الیکشن کمیشن کی مہروالے ہوں۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کیلئے بیلٹ پیپرز کی بوریاں بھی مل جاتی ہیں ، پی ایس ایل کو پیپلزپارٹی نے نارمل لیا لیکن حکومت نے ڈھول بجایا ، عمران خان کا پھٹیچر والا بیان نازیبا اور نا مناسب ہے ۔ خورشیدشاہ نے کہا کہ پانامہ کیس کا سپریم کورٹ سے فیصلہ ایک دو دن میں آجائے گا ۔ پانامہ کیس سے متعلق قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں ، قوم نے عدالت سے توقعات وابستہ کر رکھی ہیں ، آصف زرداری اور بلاول بھٹو 2017میں ہی پارلیمنٹ میں آئیں گے ۔ (ن م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات