بلوچستان کی ترقی پیپلزپارٹی کی بنیادی ترجیح ہے

پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کی پی پی پی بلوچستان کے رہنمائوں میر چنگیز ، جعفر اور عبداللہ جمالی سے گفتگو

بدھ 8 مارچ 2017 22:42

بلوچستان کی ترقی پیپلزپارٹی کی بنیادی ترجیح ہے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 مارچ2017ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیادی ترجیح ہے،بینظیر بھٹو شہید کے فلسفے کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے آغاز حقوقِ بلوچستان پروگرام دیا تھا۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو پیپلزپارٹی بلوچستان کے رہنما میر چنگیز خان جمالی، میر جعفر خان جمالی، میر عبداللہ جمالی سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے بدھ کے روز زرداری ہائوس اسلام آباد میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔

سابق صدر نے کہا کہ بلوچستان میں امن اور وہاں کے لوگوں کے بنیادی حقوق فراہم کرنا ریاست کی ذمے داری ہے۔ سابق صدر نے پارٹی رہنمائوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کو منظم کریں تاکہ آئندہ انتخابات جیت کر بلوچستان میں بھی پیپلزپارٹی کی حکومت قائم ہو۔

متعلقہ عنوان :