خاوند سے طلاق لینے کے بعد کمسن بیٹے کو قتل کر کے نعش غائب کر دی، مقد مہ درج

بدھ 8 مارچ 2017 22:35

پاکپتن ۔8 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء) خاوند سے طلاق لینے کے بعد عورت نے اپنے کمسن بیٹے کو قتل کر کے نعش غائب کر دی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں65ڈی کے رہائشی محمد احمد کی شادی اللہ معافی سے ہوئی تھی جس سے ان کا بیٹا حسنین بیٹا تھا، اللہ معافی کی غلط حر کات کے باعث میاں بیوی میں اکثر جھگڑا رہتا تھا جس پر محمد احمد نے اللہ معافی کو طلاق دیدی تھی اور حسنین اللہ معافی کے پاس رہتا تھا، اللہ معافی اپنے آشنا قربان کے ساتھ رہتی تھی اسکے سابق شوہر محمد احمد کو اسکے بیٹے کو اللہ معافی اور قربان کی طرف سے قتل کر کے نعش غائب کرنے کی اطلاع ملی جس پر محمد احمد نے تھانہ میں اللہ معافی اور قربان وغیرہ کے خلاف بیٹے کے قتل اور نعش غائب کرنے کا مقدمہ درج کروا دیا۔

متعلقہ عنوان :