وزیر اعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس ،سی پیک کے تحت پنجاب کے لانگ ٹرم پلان اور صنعتی تعاون کے فریم ورک کی منظوری‘چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور نے پاکستان میں ترقی اورخوشحالی کی بنیاد رکھ دی ہے‘ وزیر اعلی کا اجلاس سے خطاب

بدھ 8 مارچ 2017 22:33

وزیر اعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس ،سی پیک کے تحت پنجاب کے لانگ ٹرم پلان اور ..
لاہور۔8 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیرصدارت یہاں 3گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا جس میںچائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت پنجاب کے لانگ ٹرم پلان اور صنعتی تعاون کے فریم ورک کی منظوری دی گئی - اجلاس میں سی پیک کے تحت لانگ ٹرم پلان اور صنعتی تعاون کو بڑھانے کے لئے تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا- وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور نے پاکستان میں ترقی اورخوشحالی کی بنیاد رکھ دی ہی-چین نے 54ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا پیکیج دے کر پاکستان پر ایک عظیم احسان کیاہی- انہوں نے کہا کہ چین نے حقیقی معنوں میں پاکستان کے ساتھ اپنی دوستی کا حق اداکیاہی- سی پیک کے تحت پاکستان میں کئی منصوبے انتہائی تیزی سے تکمیل کی جانب بڑھ رہے ہیںاوران منصوبوں کی تکمیل سے عوام کا معیاری زندگی بلند ہو گا- وزیر اعلی نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان سمیت پورے خطے میں ترقی و خوشحالی کے نئے دروازے کھل رہے ہیں اورسرمایہ کاری میں اضافے سے روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا ہوئے ہیں اور معاشی سرگرمیاں بڑھی ہیں -انہوں نے کہا کہ مستقبل میں سی پیک کے غیر معمولی مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے ہم نے اپنی تیار ی مکمل رکھنی ہے -چین کی جانب سے سرمایہ کاری کے غیر معمولی پیکیج کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں - توانائی ، انفراسٹرکچر اوردیگر منصوبو ں پر اعلی معیاراور رفتار کے ساتھ کام جاری ہے اورصنعتی ترقی کا عمل تیز ہو رہا ہے - چیئرمین منصوبہ بندی وترقیات نے سی پیک کے تحت لانگ ٹرم پلان اورصنعتی تعاون کے اہم نکات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی-صوبائی وزراء عائشہ غوث پاشا، شیخ علائوالدین ،مشیر اعجاز نبی ، چیف سیکرٹری ، مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز ،ماہرین اقتصادیات اور ا علی حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ بیجنگ میں پاکستان کی کمرشل قونصلر ڈاکٹر ارفع اقبال نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئیں۔