وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے ہٹیاں اور قطبہ چوک میں دو اوور ہیڈ برج منظور کروانے کا وعدہ پوراکردیا،دونوں منصوبوں پر 6کروڑ روپے لاگت آئے گی، شیخ اجمل محمود

بدھ 8 مارچ 2017 22:29

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2017ء) ہٹیاں اور قطبہ کے مقام پر اوور ہیڈ برج کی منظوری سے اہم دیرینہ مس،ْلہ حل ہوگیا، دونوں منصوبوں پر 6کروڑ روپے لاگت آئے گی عوامی حلقوں کا وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کو خراج تحسین،مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما شیخ اجمل محمود نے ہیڈ برج کی تعمیر کیلئے ہائی وے حکام کے ہمراہ متعلقہ جگہوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہٹیاں اور قطبہ چوک میں آئے روز ٹریفک حادثات کی وجہ سے متعدد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں خاص کر جی ٹی روڈ دو رویہ ہونے کی وجہ سے خواتین ،بچوں اور بوڑھے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا، وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے انتخابات کے دوران ہٹیاں اور قطبہ چوک میں حادثات کی روک تھام کیلئے عوام سے دو اوور ہیڈ برج منظور کروانے کا وعدہ کیا تھا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے ہٹیاں اور قطبہ چوک اوور ہیڈ برج کی تعمیر کیلئے حکومت سے 6کروڑ روپے منظور کروائے بدھ کے روز مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما شیخ اجمل محمود نے چیئرمین یونین کونسل بہادر خان ملک عمر حیات ،وائس چیئرمین ملک نعیم ،ملک اکمل شفیق ،ملک عارف ،شیخ بابر کے ہمراہ این ایچ اے حکام کو دونوں جگہوں کا دورہ کروایا منصوبوں پر بہت جلد کام شروع ہو جائے گا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما شیخ اجمل محمود نے بتایا کہ وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد نے این ای57کے عوام سے جو بھی وعدے کئے تھے انکو پورا کیا جا رہا ہے فقیر آباد اور حاجی شاہ کے بعد ہٹیاں ،قطبہ کیلئے بھی اوور ہیڈ برجوں کی منظوری شیخ آفتاب احمد کی عوام دوستی کا ثبوت ہیں جبکہ دیگر منصوبوں پر بھی دن رات کام جاری ہے عوامی حلقوں نے دونوں مقام پر اہم دیرینہ مس،ْلہ حل کروانے پر شیخ آفتاب احمد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔